جنرل نیوز

پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان سے تلنگانہ میسا کے نمائندوں کی ملاقات _ دفتر کے لئے زمین الاٹ کرنے کی درخواست

*پداپلی ٹی ایس میسا (MESA )* کے ممبران نے آج *ضلع کلکٹر مزمل خان* سے کلکٹریٹ میں ان کے چیمبر میں خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹی ایس میسا(MESA ) *ضلع صدر افضل محی الدین* نے ضلع کلکٹر سے اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کی اور ٹی ایس میسا ضلع یونٹ کے لئے *400 گز اراضی* مختص کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عرضی پیش کی، جس پر ضلع کلکٹر نے مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا۔

 

 

اس موقع پر ٹی ایس میسا جنرل سکریٹری عبدالقادر، وائس پریسڈنٹ وجاہت علی، اسپورٹ اینڈ کلچرل سکریٹری عبدالقدوس ، جوائنٹ سکریٹری ایوب خان،ای سی ممبر عارف، ڈسٹرکٹ چائیلڈ پروٹیکشن آفیسر پروین، ضلع اردو آفیسر فرح ناز موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button