تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد کو ملک کے سب سے محفوظ ترین ضلع کا اعزاز _ قومی سطح پر ضلع کو پانچواں مقام اور ریاست میں سرفہرست

نمائندہ خصوصی

عادل آباد۔8/جنوری(اردو لیکس)ضلع عادل آباد عوام کے لیے سب سے محفوظ ضلع ہے۔وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے ہفتہ کے روز سوشل پروگریس انڈیکس اور محفوظ اضلاع کی رپورٹ جاری کی۔رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے محفوظ اضلاع میں ضلع عادل آباد نے 85 نمبرات کے ساتھ ملک میں سب سے محفوظ ضلع کے طور پر پانچواں اور تلنگانہ میں پہلا مقام حاصل کیا۔اس سروے میں 89 اشاریوں پر غور کیا گیا،جن میں سب سے اہم خواتین کے خلاف جرائم، بچوں کے خلاف جرائم، سائبر کرائم، قتل،سڑک پر ہونے والی اموات،پرتشدد جرائم وغیرہ تھے۔وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ میں عادل آباد ضلع کو کمائی کے نمبر وں میں سرفہرست مقام پر رکھا گیا ہے

 

حالانکہ عادل آباد ضلع ایک پسماندہ ضلع ہے۔رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کا پرسنل سیفٹی اسکور 42 ہے جبکہ عادل آباد ضلع کا پرسنل سیفٹی اسکور 85 ہے،جس سے ریاست کو فخر ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ سیکورٹی رینکنگ عادل آباد ضلع پولیس نظام کی کارکردگی کے ثبوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔اس موقع پر ضلع ایس پی ڈی۔ادے کمار ریڈی کو مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔اس درجہ بندی میں ناگالینڈ کا ضلع موکوک 89.89 نمبروں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ تلنگانہ کا کریم نگر ضلع 81 نمبروں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔سماجی ترقی کے انڈیکس میں لوگوں کی کم از کم ضروریات،اچھا انسان بننے کی بنیادیں اور نئے مواقع کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر جہت تیار کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button