تلنگانہ

یوم تعلیم کے موقع پر آل‌ میوا کی جانب سے "اسٹیٹ بسٹ ایمپلائی ایوارڈ "کی پیشکش

حیدرآباد کے اردو اساتذہ کو اسٹیٹ بسٹ ایمپلائی ایوارڈ

حیدرآباد:حیدرآباد کے دعوت بینکویٹ ہال لنگر ہاؤز میں اتوار13 نومبر کو قومی یوم تعلیم کے موقع پرٹی آل‌ میوا کے زیراہتمام،ریاستی سطح کے بہترین اساتذہ و ملازمین کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع حیدرآبادکے چار مینار منڈل سے شاہد علی حسرت جی بی پی ایس کندیکل گیٹ، سید غازی الدین جی پی ایس رین بازار اور بنڈلہ گوڑہ پورہ منڈل سے سید ندیم اختر ، آصف نگر منڈل سے محمد عبدل وحید حمیدی کو "اسٹیٹ بسٹ ایمپلائی” ایوارڈ سے نوازا گیا ، منتخب ہونے والے اساتذہ و ملازمین کو شال، اسناد کے ساتھ مومنٹو اور یادگاری نشان سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایم‌ایل سی کاٹے پلی جناردھن ریڈی نے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ نہ صرف اساتذہ کے ساتھ ہیں بلکہ ریاست کے تمام ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کرنے کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

اس موقع پر صدر جلسہ محمد فاروق حسین صاحب نے کہا کہ ٹی آل میوا ریاست کے ہرسرکاری ملازم کی اپنی یونین ہے اور ہمیشہ تمام ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے یونین کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کا مختصر خلاصہ بیان کیا، جناب اویس قادری صاحب معتمد عمومی میں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین 213 محکمہ جات کا احاطہ کرتی ہے اور ہر محکمے میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی اور نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے لئے رہنمائی انجام دیتی ہے ۔


اس موقع پر شاہد علی حسرت نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جس محکمے میں ہیں جہاں بھی کام کرتے ہیں وہ ہمارا Circle Of Influence ہے‌ وہاں اثر‌ انداز ہو کر قوم و ملت کے نو نہالوں کی شخصیات کی تعمیر کریں اور ملازمت کے نئے مواقع کے لیے زمین تیار کریں۔
جناب سید غازی الدین نے کہا کہ استاد وہ واحد ہستی ہے جو ہر طالب علم کی کامیابیوں کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے ۔ آپ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں یا انجینئر، معاشرے کو صحیح راستے پر لانے کا بیڑا اٹھاییں۔اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز اور کالجس کے پروفیسرس، لیکچرس مختلف اضلاع کے ملازمین و اساتذہ ،دانشوران اردو و موجود تھے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button