جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر پھٹ پڑا _ 5 افراد ہلاک

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ایک کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر کے پھٹ پڑنے سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں کمپنی کے ڈائرکٹر روی شرما بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ری ایکٹر کے پھٹ پڑنے سے کمپنی کی تین عمارتوں کو شدید نقصان پہنچااور ہر طرف آگ پھیل گئی۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کی شدت اتنی شدید تھی کہ نعشیں 100 میٹر دور جاگریں۔ کمپنی کے احاطہ میں رکھے گئے ایک اور ری ایکٹر کو بھی آگ لگ گئی۔ کمپنی کے اطراف کے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا

تفصیلات کے مطابق سنگاریڈی ضلع کے ہتنور منڈل کے چنداپور گاوں مضافات میں ایس بی آرگنانک کیمیکل فیکٹری میں اچانک ری ایکٹر پھٹ پڑا۔ اس حادثہ میں 6 افراد موقع پر ہی جھلس کر فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت کمپنی کے ڈائرکٹر روی شرما، پروڈکشن انچارجس سبرامنیم، دیانند، مینٹیننس انچارج سریش پال کی حیثیت سے ہوئی ہے جب کہ اس حادثہ میں مزید 30 افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں جنہیں فوری طور پر سنگاریڈی کے ایریاہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد مقامی افراد نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button