October 23, 2019

تعلیم کیلئے عمرکی قید نہیں۔83 سالہ بزرگ نےحاصل کی ماسٹرس کی ڈگری

تعلیم کیلئے عمرکی قید نہیں۔83 سالہ بزرگ نےحاصل کی ماسٹرس کی ڈگری

سوریہ پیٹ 21 ستمبر(اردولیکس) تعلیم کیلئے عمرکی کوئی قید نہیں ہے بس انسان میں جستجو ہونی چاہئے۔ حصول علم کی خواہش میں 83 سالہ شخص نے ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی۔ امرتسرکے شاہجہاں پورسے تعلق رکھنے والے سوہن سنگھ گل نے جالندھریونیورسٹی سے ایم اے انگلش مکمل کیا۔ دو روز قبل انھیں ماسٹرس کی ڈگری دی گئی۔ وہ ملازمت کے سلسلے میں کئی سال تک کینیا میں مقیم تھے اوروہاں ٹیچرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سال 1991 میں وہ ہندوستان واپس ہوئے۔ ان کی خواہش لکچرر بننے کی تھی جس کی تکمیل کیلئے سوہن سنگھ نے 83 سال کی عمر میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیا۔

Post source : urduleaks