نیشنل

ٹی وی اداکار شیزان خان دو مہینے بعد جیل سے باہر _ تھانے جیل کے سامنے جذباتی مناظر _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 5 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما کی خودکشی کے معاملے میں گرفتار اس کے بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان خان کو 2 مہینے کے بعد ضمانت ملنے کے بعد آج شیزان خان تھانے جیل سے باہر آگیا ۔ جیل کے باہر شیزان خان  کی والدہ اور اس کی اداکار بہنوں فلک ناز اور شفق ناز نے جیل کی گیٹ سے نکلنے کے ساتھ ہی باری باری سے گلے لگا لیا۔اس موقع پر جیل کے سامنے جذباتی مناظر دیکھے گئے۔۔میڈیا کی کثیر تعداد بھی جیل کے باہر موجود تھی

واضح رہے کہ شیزان خان پر تیونشا شرما کو خودکشی کے لئے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ہفتہ کو ممبئی کے قریب وسائی کی ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی تھی

 

تیونشا (20) نے 24 دسمبر 2022 کو پالگھر ضلع کے وسائی کے نائگون میں علی بابا: داستان -کابل کے سیٹ کے میک اپ روم میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد اس کے سابق بوائے فرینڈ شیزان (27) کو 24 دسمر 2022 کو گرفتار کر لیا گیاتھا

ایڈیشنل سیشن جج وسائی کورٹ آر ڈی دیش پانڈے نے شیزان کو 1,00,000 روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button