October 23, 2019

حافظ سعید کا انتقال پرملال – نمازجنازہ میں کثیرتعداد نے کی شرکت

حافظ سعید کا انتقال پرملال – نمازجنازہ میں کثیرتعداد نے کی شرکت

عادل آباد22/ستمبر(اردو لیکس)انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حافظ شافی عادل آباد کے فرزند حافظ سعید جو کے بہت جید حافظ قرآن تھے ہفتہ کی رات میں ایک بجے کے قریب انتقال ہوگیا۔نمازجنازہ بروزاتواربعدنمازظہرمیدان عیدگاہ میں مرحوم حافظ سعیدکےوالد محترم حافظ شافی نےپڑھائی؛اورتدفین عیدگاہ قبرستان بھکتاپورمیں عمل آئی۔نمازجنازہ میں عادل آبادواطراف کےعلماءوحفاظ رشتہ داروشہرکےسرکردہ شخصیات نےشرکت کی۔واضح رہےکہ کچھ ماہ قبل مرحوم حافظ سعیدکاکینسرکاعلاج ہواتھا۔علاج کےبعدسےحافظ صاحب کی صحت میں کمی زیادتی واقع ہورہی تھی۔مرحوم کےگھروالوں اوردوست واحباب دعائےمغفرت کی اپیل کی ہے۔قبل اس کےانتقال کی اطلاع ملتےہی علماءوحفاظ کی کثیرتعدادنےمرحوم کےگھروالوں کوپرسادیا۔مرحوم حافظ سعیدکوقرآن کریم سےبہت زیادہ لگاؤتھااکثرقرآن کریم کی تلاوت میں اپناوقت گذاراکرتےتھے۔کینسرکےعلاج کےباوجودبھی اس سال رمضان میں مسجدمحمدیہ میں تراویح میں مکمل قرآن سنایاتھا۔حافظ سعیدایک جیدحافظ قرآن تھے۔مولانامحمداکبرالدین حسامی نےبعدتدفین رقت انگیزدعافرمائی اورگھروالوں کوصبرکی تلقین فرمائی۔

Post source : Urduleaks