تلنگانہ

مگر مچھ کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف۔ تلنگانہ کے ملوگو میں واقعہ

ملوگو:ایک چونکا دینے والے واقعع میں ریاست تلنگانہ کے ضلع ملوگو میں مگرمچھ کا گوشت فروخت کرنے والے ایک شخص کو محکمہ جنگلات کے حکام نے پکڑ لیا۔ یہ واقعہ ضلع ملوگو کے واجیڑو منڈل کے چندو پٹلا گاؤں میں پیش آیا،

 

 

 

بعض افراد مگرمچھ کا گوشت فروخت کر رہے تھے اس بات کی اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے حکام نے وہاں پر دھاوا، فاریسٹ رینج آفیسر چندرا مولی نے بتایا کہ واجیڑو منڈل چندوپٹلا گاؤں میں بعض افراد نے سیلاب کے پانی میں بہتے ہوئے آنے والی ایک مگرمچھ کا شکار کیا اور اس کا گوشت فروخت کر رہے تھے،

 

 

 

مکمل جانکاری ملنے پر محکمہ جنگلات کے حکام نے وہاں دھاوا کیا اور مگرمچھ کا گوشت فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اس شخص سے پوچھ تاچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button