جرائم و حادثات

روحانی علاج کے نام پر تین ماہ کی دلہن کی عصمت ریزی _ حیدرآباد کے پرانے شہر میں نقلی بابا کی شرمناک حرکت ، گرفتاری کے لئے پولیس متحرک

حیدرآباد _ 31 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں روحانی علاج کے نام پر تین ماہ کی  دلہن کی مبینہ عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے

 

پولیس عصمت ریزی کرنے والے ایک نقلی بابا کو  تلاش کر رہی ہے۔ معلوم ہوا  ہے کہ حسینی علم کی ساکن متاثرہ لڑکی کی شادی تالاب کٹہ علاقہ کے نوجوان سے تین ماہ قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد نئی دلہن کی صحت خراب ہونے پر تشویش کا شکار اس کے سسرالی رشتہ داروں نے بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن ایک نقلی بابا جس کا نام مظہر خان  بتایا گیا ہے لڑکی کو اس سے رجوع کیا اور اس نقلی   عامل نے لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کی ۔ لڑکی نے اپنے اوپر ہوئے ظلم کو سسرالی رشتہ داروں سے بیان کیا۔ تاہم سسرالی رشتہ داروں نے دلہن کی بات پر توجہ نہیں دی ۔

 

لڑکی جیسے ہی اپنے مائیکے پہونچی اس نے مائیکے والوں سے سارا واقعہ بیان کیا اور پھر بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مقدمہ کو بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ۔ پولیس بنڈلہ گوڑہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس  نے بتایا کہ مظہر بابا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم پولیس شدت سے مظہر کو تلاش کر رہی ہے بتایا گیا ہے کہ ملزم مہاراشٹر فرار ہو گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button