جنرل نیوز

عالمی یوم عطیہ خون کے موقع پر کھمم ضلع میں مختلف مقامات پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد

آج عالمی عطیہ خون کے موقع پر کھمم ضلع میں مختلف مقامات پر خون عطیہ کیمپ منعقد کیے گئے ۔متحدہ کھمم ضلع میں عالمی عطیہ خون کے موقع پر حکومت اور مختلف تنظیموں کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد کیے گئے

 

کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں کھمم کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے خون عطیہ کیمپ میں شریک ہوکر اپنے خون کا عطیہ دیا تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں آج یوم صحت کے طور پر بھی منایا گیا اس مناسبت سے محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں پی اجے کمار نے شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا صحت مند رہنا اولین ترجیح ہے معاشرے میں ڈاکٹروں کا کلیدی مقام ہوتا ہے تلنگانہ حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ہاسپٹلس میں بھی بہترین علاج و معالجہ ھورھا ھے عوام کی صحت ھی پہلے مقدم ہے بعدہ اجے کمار نے ڈاکٹروں کو ان کی خدمات پر تہنیت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button