انٹر نیشنل

عمرہ سیزن کے لئے ای ویزوں کی اجرائی شروع

ریاض ۔ کے این واصف

عمرہ ویزا پہلے حج سیزن کے بعد ماہ صفر میں جاری کئے جاتے تھے لیکن اب اس میں تبدیلی لاتے ہوئے حج کے فوری بعد جاری کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کرتے ہوئے ای ویزے کا اجرا شروع کر دیا ہے۔عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کا آغاز یکم محرم 19 جولائی سے ہوگا۔اس سہولت کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کوبہتر بنانا اور سعودی عرب آمد کو آسان بنانا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ عمرہ ای ویزے کے لیے نسک پلیٹ فارم۔ https://www.nusuk.sa/ar/about پر درخواست دی جا سکتی ہے۔

 

 

بیان میں کہا گیا کہ’ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی مشکل نہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے کے لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ای عمرہ ویزا جاری کراسکتے ہیں‘۔
’نسک پلیٹ فارم کی مدد سے رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت حسب مرضی حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’نسک پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد زبانوں میں مطلوبہ اہم معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور یہ سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہے‘۔یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ اس سے قبل اعلان کرچکی ہے کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکی اسی طرح امریکہ، برطانیہ اور شنگن ممالک کے ویزا ہولڈرز سیاحتی ویزاحاصل کرکے عمرے ادا کرسکتے ہیں۔

 

 

وزارت کا کہنا ہے کہ’ زائرین کو مملکت آمد سے قبل نسک ایپ پر ریاض الجنہ کی زیارت اور عمرے کی بکنگ کی سہولت ہوگی‘۔عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر ۹۰ دن کردی گئی ہے۔عمرہ ویزے کے لیے صحت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اسی طرح خواتین کے لیے محرم کی شرط بھی اب نہیں ہے۔ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو مملکت بھر میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button