ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی جونیر کالج ناگارام نظام آباد کے دو طالب علموں کا شاندار مظاہرہ _ محمد صادق کو میڈیکل میں آر رنجیت نائک کو آئی آئی ٹی میں مفت داخلہ

نظام آباد:16/ ڈسمبر (اردو لیکس) اقلیتی اقامتی جونیئر کالج ناگارام کے طالب علم محمد صادق کو میڈیکل میں (ایم بی بی سی) ملاریڈی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں مفت داخلہ حاصل کیا اور آر رنجیت نائیک کو( آئی ٹی آئی) اندور مدھیہ پردیش میں میکانیکل انجینئرنگ میں داخلہ حاصل ہوا۔ طلباء کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہوکر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فی طالب کو 50 ہزار بطور انعام دیا۔ ریاستی اقلیتی اقامتی اسکول و کالجز سکریٹری شفیع اللہ، اسسٹنٹ سکریٹری محمد یوسف علی، آر ایل ڈی نظام آباد و کاماریڈی محمد عبدالبصیر، ویجلنس آفیسر شیخ احمد اور محمد حمید، کالج کے پرنسپل حبیبہ سعیدہ نے ان دونوں طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button