جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ظہیرآباد میں مقصود نامی شخص کا قتل

ظہیرآباد _ 12 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاون کے نواحی علاقہ وتمبہ سے تعلق رکھنے والے مقصود نامی شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ میاں ہوٹل  کے قریب نامعلوم افراد نے  تلواروں سے حملہ کر کے مقصود پہلوان کا قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔  قتل کی مکمل تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button