October 23, 2019

خانہ پورمیں 2 معصوم بچے کنال میں بہہ گئے، ایک کی موت

خانہ پورمیں 2 معصوم بچے کنال میں بہہ گئے، ایک کی موت

خانہ پور7 اکتوبر(اردولیکس) خانہ پورکے صدرماٹ کنال میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران کم عمرطالب علم غرق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 سالہ مہیش اوراس کا دوست سائی نکھل گوڑ ساکن سری رام نگرمقامی اسکول میں زیرتعلیم تھے۔ کل وہ دونوں امبیڈکرنگرکے قریب کنال میں اترکرکپڑے کے مدد سے چھوٹی مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ توازن کھو جانے کے نتیجہ میں پانی میں گرپڑے۔ وہاں موجود افراد نے سائی نکھل کو بچالیا جبکہ مہیش غرق ہوگیا۔

 

Post source : urduleaks