October 23, 2019

ہجومی تشدد ہندوستانی کلچر نہیں : موہن بھاگوت

ہجومی تشدد ہندوستانی کلچر نہیں : موہن بھاگوت

ناگپور-8 اکتوبر( اردو لیکس) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ  ہجومی تشدد یا کسی بھی قسم کا تشدد نامناسب عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تمام ہندوستانیوں کا ہے یہاں سب مل کر رہ سکتے ہیں۔ بھاگوت نے منگل کے روز دسہرہ کے موقع پر ناگپور میں آر ایس ایس کے پروگرام میں حصہ لیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنوع ہمارے ملک کی اندرونی طاقت ہے۔ہجومی تشدد کے بعض واقعات سے ملک اور ہندو برادری کی ساکھ  متاثر ہورہی ہے۔اور اس سے بعض مذاہب میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے۔ بھاگوت نے کہا ہجومی تشدد، ہندوستانی کلچر نہیں بلکہ غیر ملکی کلچر ہےانھوں نے آر ایس ایس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ دستور پر چلنا بھی دیش بھکتی ہے ہر شخص کو دستور کے پابند رہتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہئے 

Post source : Urduleaks