October 23, 2019

عادل آباد میں سڑک کی عاجلانہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا – کلکٹر سے نمایندگی

عادل آباد میں سڑک کی عاجلانہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا – کلکٹر سے نمایندگی

عادل آباد9-اکتوبر(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ونایک چوک تا عبداللہ چوک زیر تعمیر سڑکوں کی سست رفتاری سے عوام کو حمل و نقل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کانٹراکٹرس کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر میں سست رفتاری سے کام لیا جارہا ہے۔جس کی وجہ سڑکوں پر جمع دھول وغیرہ سے رہگیروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اسی ضمن میں آج مسعود نگر کے سماجی کارکن شاکر خان نے نوجوانوں کے ایک وفد کے ہمراہ ضلع کلکٹر عادل آباد شریمتی دیویادیوراجن سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل سے واقف کروایا اور عہدیداران پر ایکشن لیتے ہوئے سڑکوں کی تعمیرات میں تیزی لاتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ضلع کلکٹر نے عہدیداران کو ہدایت دیتے ہوئے زیر تعمیر سڑکوں کی جلد تکمیل کا تیقن دیا۔قبل اس کے نوجوانوں نے “راستہ روکو”احتجاجی دھرنا بھی دیا۔شاکر خان کے ہمراہ وفد میں واجد خان؛جنید؛یوسف اور دیگر شامل تھے۔

Post source : Urduleaks