نیشنل

کانگرس کے سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل

حیدرآباد _7 اپریل ( اردولیکس) آندھراپردیش  کے سابق چیف منسٹر نلاری کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کچھ دن پہلے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ  جمعہ کو مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، ارون سنگھ اور بی جے پی لیڈر لکشمن کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں

 

کرن کمار ریڈی متحدہ ریاست اے پی میں 4 بار ایم ایل اے کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ کرن کمار ریڈی نے 2004-09 کے درمیان مقننہ میں گورنمنٹ وہپ کے طور پر کام کیا۔ وہ 2010-14 کے درمیان اے پی کے 16 ویں چیف منسٹر کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے فروری 2014 میں آندھرا پردیش کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس کو الوداع کہہ دیا۔ اس کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے سمیکہ آندھرا پارٹی کے نام سے پارٹی بنائی اور الیکشن میں حصہ لیا اور ہار گئے، اس کے بعد کچھ دنوں تک سیاست سے دور رہنے والے کرن کمار نے  کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی،  لیکن زیادہ فعال نہیں تھے ۔ حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

 

پرہلاد جوشی نے کہا کہ تلگو ریاستوں میں بی جے پی میں بہتری آرہی ہے۔کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل ہونے پر خوش ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے کہا کہ وہ 1982 سے کانگریس میں ہے اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ کانگریس چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کی  غلط فیصلوں کی وجہ سے ہر ریاست میں اقتدار کھو دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس صرف اقتدار چاہتی ہے، اس نے ریاست کی تقسیم کے دوران کسی سے مشورہ کیے بغیر فیصلے کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button