جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نئی نویلی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں نئی نویلی دلہن کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ نشیتا (24) سال ساکن قطب اللہ پور، باپو نگر کی شادی اس ماہ کی 5 تاریخ کو میڑچل منڈل کے دبءرت پور گاؤں کے سری رام ریڈی کے بیٹے سنتوش ریڈی سے ہوئی تھی۔ شادی کے وقت 60 تولے سونا، دیگر اشیاء اور 2 کلو چاندی بطور جہیز دی گئی تھی۔شادی کے موقع پر لڑکی کے نام پر ایک پلاٹ رجسٹرڈ کروانے کا تیقن دیا گیا تھا۔ دولہا پلاٹ نام پر کروانے کے مسلہ پر اپنی دلہن کو ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکر کل دلہن نے پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button