جنرل نیوز

سید عبدالباسط انور صاحب رح کا خلا پورا نہیں کیا جاسکتا۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن تلنگانہ کا اظہار تعزیت۔

میدک19اگست(حافظ محمد فصیح الدین میدک)ائیٹا تلنگانہ کی مشاورتی نشست میں جناب عبدالباسط انور صاحب ک کے سانحہ ارتحال پر انتہائی رنج وغم کے اظہارکے ساتھ تعزیتی قرارداد منظور کی گیی ۔ مرحوم کےسانحہ ارتحال کو تحریک اسلامی کے لئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیاگیا۔ صدر ایئٹا تلنگانہ محمد یقین الدین نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایک شفیق اور دردمند قائد سے محروم ہوگئے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ مرحوم مسلسل بیماری اور دواوں کے ساتھ آخری دن تک اپنی تحریکی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوے اپنے رب سے جا ملنے کی ایک شاندار مثال ہیں۔نائب صدر محمد مجیب نے مرحوم کی زندگی اور تحریکی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیا۔سکریٹری ایئٹا تلنگانہ محمد اصغر حسین، نائب صدر سید عارف ،جوائنٹ سکریٹری محمد نصیر الدین و خازن محمد اظہر الدین، محمد نظیر الدین و ریاستی اسسٹنٹ وومن سکریٹری عائشہ بیگم نےبھی مرحوم کے دار فانی سے کوچ کرجانے پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ ریاستی وومن سکریٹری نے کہا کہ مرحوم کا شفقت سے بھرا تربیت کا انداز مسلسل یاد آتا رہا ہئے۔ کل مرحوم کے انتقال کے بعد سے ایسا محسوس ہورہا کہ میں ایک شفیق باپ سے محروم ہو گئی ہوں

 

۔ مشاورتی کونسل نے مرحوم کے حق میں دعا کی رب کریم عبدالباسط صاحب کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی رحمت خاص میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کے ساتھ تمام مغموم وابستگان تحریک کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button