ایجوکیشن

تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی جونیر کالجس کے 83 فیصد طلبہ کامیاب

حیدرآباد _ 9 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے  نتائج جاری ہوگئے ۔جس میں تلنگانہ کے  اقلیتی اقامتی جونیر کالجس کے طلبہ کے نتائج 83 فیصد رہے ۔قبائلیوں کے اقامتی جونیر کالجس میں 84 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ سرکاری کالجس میں 54 فیصد اور خانگی کالجس میں 63 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نتائج جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس سال 15 مارچ سے 5 اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کل 9.47 لاکھ طلباء نے شرکت کی۔

 

4,33,082  اور 2,72,208 پاس ہوئے۔ فرسٹ ایئر میں 62.85 فیصد پاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ سیکنڈ ایئر میں 3,80,920 حاضر ہوئے اور 2,56,241 پاس ہوئے، پاس ہونے کا تناسب 67.27 ہے۔ انٹر فرسٹ ایئر  اور سیکنڈ ایئر میں 61.68 فیصد پاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران لڑکیاں 68.68 فیصد پاس ہوئی ہیں۔ لڑکوں نے 54.66 فیصد پاس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button