جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں اسکول اور کالج کے ٹاپرس کی تہنیتی تقریب _ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو کی شرکت

نارائن پیٹ: 29 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ میں امریکی مسلم فیڈریشن آف انڈین ورجن اور حیات میڈکل ریلیف فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے نور جہاں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام 30 جنوری بروز منگل بوقت 10:30 بجے صبح ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں فری کمپیوٹر کورس کی تکمیل پر اور ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ 2022-2023 کے طلباء و طالبات کے اسکول ٹاپرس اور کالج ٹاپرس کی تہنیتی تقریب منعقد ہوگی۔

 

اس پروگرام کی صدارت جناب ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی’ جناب شیوا کمار ریڈی سابق صدر ضلع کانگریس پارٹی’ جناب عبدالغنی ضلع ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ مہمان شخصیت شرکت کریں گے۔ آپ تمام سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button