جنرل نیوز

عیدگاہ وقف رحمانیہ میں نماز عید سے قبل محمد تقی حسین نقشبندی قادری صدر عیدگاہ کمیٹی کا خطاب

عید الفطر کے موقع پر عیدگاہ وقف رحمانیہ سے نماز سے قبل اپنے خطاب میں محمد تقی حسین نقشبندی قادری صدر عیدگاہ کمیٹی نے حالات حاضرہ سماج میں ہھیلی جہیزجیسی لعنت اور تعلیم کی اہمیت پر زبردست خطاب 

 

عید الفطر کے موقع پر عیدگاہ وقف رحمانیہ سے نماز سے قبل اپنے خطاب میں محمد تقی حسین نقشبندی قادری صدر عیدگاہ کمیٹی نے نامز سے قبل خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایاکہ روز ازل سے یعنی دور رسالت ،خلفائے راشدین کا دور ہو یا پھر صحابہ کا دور ہو یا پھر دور حاضر ہو ہمیشہ ہی سے دشمنان اسلام نے اسلام کو مٹانے کی سازش کی لیکن وہ کبھی سرخ رو نہیں ہو پائے بلکہ ہمیشہ اسلام کو تقویت حاصل ہوئی ہے تقی حسین نے اسلام کے خلاف ان سازشوں کو بنانے کیلئے قوم کو مسلکی اختلافا ت بالا تر ہو کر متحد ہونا پڑیگا ۔ تقی حسین نے جوڑے گھوڑے کی لعنت سے مسلم سماج کو پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور شادیوں میں ہو رہے بے جا اسراف کو ختم کیا جائے اور امیر و غریب کی شادیوں میں یکسانیت پیدا کرنے کیلئے شادیاں سادگی سے انجام۔دی جائیں سادے پکوان کئے جائیں ۔

 

تقی حسین نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں لڑکوں کی بہ نسبت لڑکوں کے کمزور مظاہرے پر فکر کا اظہار کہا اورکہا کہ قوم کو سرخ رو ہونا ہے تو تعلیم۔پر توجہ دینی ہوگی محمد تقی حسین نے قوم کے اہل سروت حضرات،سماجی جہد کاروں اور قایدین سے اپیل کی کہ ایک۔مرکزی بیت المال قا کیا جائے اور اہل سروت حضرات اپنی۔زکواة کا ایک تہائی حصہ اس۔میں جمع کروائیں اور اس طرح اس سے قوم کے تعلیمی اغراض ومقاصد کو پورا کیا جائے اور ہونہار مستحق طلباء کی۔تعلیمی۔امداد کرتے ہوئے انہیں ان کی منزل حاصل کرنے میں مدد کی جائے اگر ایسا ہوتا ہے مسلم قوم میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا ۔

 

۔انہوں نے کہا کہ مسجدوں کو قوم کی تعلیم کیلئے کھول دیا جائے اور اس کی شروعات عیدگاہ وقف رحمانیہ سے کی جائیگی انہوں اعلان کیا کہ عیدگاہ کی اراضی پر فاطمةالزہراء انٹیگریٹیڈ انسٹیوٹ کی سر زمین عیدگاہ کی فاضل اراضی تعمیر کرتے ہوئے قوم لو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ تقی حسین کے اس نقطہ نظر کی شہر کے مختلف گوشوں کی جانب سے ستائش بھی کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button