تلنگانہ

بی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل بی جے پی میں شامل _ 15 دن میں بی آر ایس کے تین ارکان پارلیمنٹ نے چھوڑ دی پارٹی

حیدرآباد _ یکم مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں اپوزیشن بی آر ایس پارٹی کو اس وقت شدید دھکہ لگا جب اس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

ظہیر آباد لوک سبھا حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے جمعہ کو دہلی میں بی جے پی تلنگانہ کے انچارج تارنگ چوگ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

گزشتہ روز ناگر کرنول لوک سبھا کے بی آر ایس رکن پارلیمنٹ پی راملو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ دو ہفتے قبل پداپلی لوک سبھا کے بی آر ایس رکن پارلیمنٹ وینکٹیش نیتا بھی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے تھے

اس طرح 15 دن کے اندر بی آر ایس پارٹی کے تین ارکان پارلیمنٹ نے پارٹی چھوڑ دی ہے جس سے سیاسی جماعتوں میں کافی تجسس پایا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button