تلنگانہ

حیدرآباد کی مشہور شخصیت مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری کا انتقال

حیدرآباد _ مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری  کا منگل کی  رات دیر گئے  انتقال ہو گیا ۔ان کی عمر 80 سال تھی مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری مشیر اعلیٰ عالمی کل ہند جمعیة المشائخ کے علاوہ دیگر کئی مذہبی تنظیموں اور فلاحی اداروں سے وابستہ رہے اور وہ شہر حیدر آباد کی سرکردہ علمی شخصیات میں شمار کئے جاتے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں17 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین خانقاہ صابری ، فرحت نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر  9885378696 پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button