اسپشل اسٹوری

ماں اٹھو نہ ماں نعش سے لپٹ گئے معصوم بچے، لوگ روک نہیں پائے اپنے آنسو۔ کریم نگرمیں دل کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ

کریم نگر: معصوم بچے اپنی ماں کی نعش کے پاس کھیلتے ہوئے اسے اٹھانے کی کوشش کررہے تھے، یہ معصوم اس بات سے بے خبرتھے کہ ان کی ماں کی موت ہوچکی ہے وہ اب اٹھنے والی نہیں ہے۔ دیڑھ سال کا بیٹا ماں کی پیشانی چوم رہا تھا یہ منظردیکھ کروہاں موجود افراد کی آنکھیں اشکبارہوگئیں۔ دلوں کو جھنجھوڑ دینے والا یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میونسپلٹی کے الوگنور میں پیش آیا۔ سیلا انوشا نامی (26) سالہ خاتون گردے کے عارضہ میں مبتلا تھی اس کی کل ایک ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔ اس کے دونوں بچے دیڑھ سالہ بابو عرف رشی کیش اور8 ماہ کی بیٹی ماں کی نعش کے پاس کھیل رہے تھے، کبھی اسے اٹھا رہے تھے اورکبھی اس کو چوم رہے تھے۔ رشتہ دار یہ منظردیکھ کرسکتہ میں آگئے وہ بچوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ اپنے آنسووں پرقابو نہیں رکھ سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button