این آر آئی

حیدرآباد کی معروف شخصیت افتخار احمد شریف کی دختر ارم شریف کے نکاح کی شکاگو کے شالیمار بینکوٹس میں تقریب

ؐکورٹلہ 2 اکتوبر (واسق الرحمن)شالیمار بینکوٹس شکا گو میں حیدرآباد کی مشہور ومعروف شخصیت جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو کی دختر ارم شریف کا عبیدجعفر کے ساتھ نکاح کی ایک عظیم الشان تقریب جس میں ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔جن میں کاروبای شخصیات‘سیاستداں‘سما ج کے مشہور و معروف شخصیات‘مہمان خصوصی کانگریس پارٹی کے راجہ کرشنا مورتی اور دہلی سے رابرٹ واڈراہندوستان کے معروف کاروباری ہندوستان کے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی اورسونیا گاندھی کانگریس پارٹی آف انڈیا کی سربراہ کے داماد شامل ہیں۔اس موقع پر رابرٹ واڈرا نے جناب افتخار شریف کو خصوصی مبارکبادی پیغام پیش کیا جس پر گاندھی کے دستخط تھے۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک معزز کمیونٹی کے بزرگ ڈاکٹر بھرت بارائی اور بہت سے اہم لیڈران نے بھی شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button