جنرل نیوز

شہر بلند و بالا عمارتوں اور وسیع شاہراہوں سے نہیں بلکہ علمی و ادبی شخصیتوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ محمود شاہد

ریاض ۔ کے این واصف

گلبرکہ کی فعال ادبی تنظیم “مجلس شعور ادب” نے ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا جس مین معروف شاعر، ادیب و تنقید نگار محمود شاہد کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر دو ماہی ادبی رسالہ “افسانچہ نما” کے ایڈیٹر محمود شاہد نے کہا کہ کوئی شہر بلند و بالا عمارتوں یا وسیع شاہراہوں سے نہیں بلکہ اس شہر کی ادبی شخصیات سے پہچانا جاتا ہے۔

 

شہر گلبرگہ ہمیشہ سے علمی، ادبی و مہذب شخصیات کا مسکن رہا ہے۔ اس شہر کے قلمکاروں نے اپنی قلمی کاوشون سے گلبرگہ کو عالمی سطح پر بلند کیا ہے۔ اس محفل مین محمود شاہد نے اپنا ایک افسانچہ بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ کوہنہ مشق شاعر سید سجاد علی شاد، ڈاکٹر چندا حسینی اکبرمعتمد مجلس شعور ادب نے اپنا کلام پیش کیا۔ مزاح نگار منظور وقار، نائب صدر نے بھی افسانچہ پیش کیا۔

 

انجینئر وسیم عارف نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محفل مین قلمکارون کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔ تنظیم کے جوائنٹ سکریٹری محمد مجیب علی خاں کے ہدیہ تشکر پر اس پروقار تقریب کا اختتام عمل مین آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button