جنرل نیوز

نظام آباد میں عازمین حج کا کل اتوار کو دوسرااہم اجتماع ، سفرسے متعلق اہم ہدایات

 

نظام آباد 20/ مئ (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان)وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق کل بتاریخ 21/مئ بروز اتوار بمقام اے این گارڈن فنکشن ہال بودہن روڈ نظام آباد میں عازمین حج کادوسرا اہم اجتماع منعقد ہوگا جس میں سفرسے متعلق اہم ہدایات ومناسک حج بیان کےء جائیں گے اس کے علاوہ سوال وجواب کاسیکشن بھی رہے گا واضح رہیکہ اس پروگرام کو مخاطب کرنے کے لےء شہر حیدرآباد سے مولانامفتی رئیس منہاج الدین قاسمی کے علاوہ مولانالئیق احمد قاسمی مفتی رفیق ذاکر قاسمی مولاناسید سمیع اللہ مولناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کے اہم خطابات ہوں گے

 

اس موقع پر وسیم احمدخان نے کہاکہ حجاج کرام ہی سے احرام باندھنے کی عملی مشق کرای جاے گی صدرحج سوسائٹی مولاناشیخ اسماعیل عارفی نے تمام عازمین سے شرکت واستفادہ کی گذارش کی ہے ان شاء اللہ بعدنمازظہر سفر سے متعلق ضروری معلومات اوروضاحت معتمد حج سوسائٹی محمد نصیر الدین پیش کریں گے ۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button