December 08, 2019

جگتیال ضلع میں مسلم نوجوان کا بے دردی سے قتل

جگتیال ضلع میں مسلم نوجوان کا بے دردی سے قتل

جگتیال-7 نومبر( اردو لیکس)جگتیال ضلع کے دھرماپوری ٹاون میں ایک مسلم نوجوان کا انتہائی بے دردی قتل کا واقعہ پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ شمس الدین نامی 28 سالہ نوجوان پر کلہاڑی سے دیوانہ وار حملہ کردیا اس واقعہ میں شمس الدین شدید زخمی ہوگئے اور انھیں ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران ان کی موت ہوگئی۔حملہ آور کی شناخت دیپک کی حیثیت سے ہوئی ہے جو نیپال کا شہری بتایا گیا ہے اطلاعات کے مطابق شمس الدین کا دھرماپوری ٹاون میں اسکراپ کا کاروبار تھا کاروبار کے مسئلہ پر ان دونوں میں جھگڑا ہوجانے کی اطلاع ہے 

Post source : Urduleaks