نیشنل

راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمہ میں دو سال قید کی سزا سنانے والے جج کو دی گئی ڈسٹرکٹ جج کے طور پر ترقی _ ساتھی عہدیداروں نے سپریم کورٹ میں کیا چیلنج

نئی دہلی _ 5 مئی ( اردولیکس ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریمارکس کرنے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو چند روز قبل گجرات کہ سورت کی عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور سورت کی عدالت کے جج ہریش حسوکھابائی ورما (ایچ ایچ ورما) نے کیس کی سماعت کی اور راہول گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی تھی ۔

تاہم حال ہی میں  سورت عدالت کے ایچ ایچ ورما کے ساتھ، 68 دیگر ججوں کو ضلع ججوں کے کیڈر کے طور پر ترقی دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ ایچ ایچ ورما کو راجکوٹ ڈسٹرکٹ جج کے طور پر ترقی دی گئی ۔ لیکن  ان کی ترقی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ سینئر سول ججوں کے کیڈر سے تعلق رکھنے والے دو عہدیداروں نے ان کی ترقیوں کو چیلنج کیا ہے۔

 

درخواست گزاروں نے کہا کہ تقرریاں سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں۔ درخواست گزار نے گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سلیکشن لسٹ اور حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کی استدعا کی  ہے۔ مزید یہ کہ عدالتی افسران کی تقرری کے حوالے سے میرٹ کم سنیارٹی کی بنیاد پر نئی فہرست جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس ایم آر شاہ کی سربراہی والی بنچ 8 مئی کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button