December 08, 2019

اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے این آئی ٹی ٹی ٹی آر کا تربیتی پروگرام

اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے این آئی ٹی ٹی ٹی آر کا تربیتی پروگرام

حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈ ریسرچ (این آئی ٹی ٹی ٹی آر)، بھوپال کے اشتراک سے ”ٹریننگ دی ٹرینرس“ کے موضوع پر شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مانو میں اساتذہ کا تربیتی پروگرام 11 تا 15 نومبر 2019 ءمنعقد کر رہی ہے۔ پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹکنالوجی، کے بموجب پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دیپک سنگھ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، این آئی ٹی ٹی ٹی آر اور مقامی کو آرڈینیٹر، ڈاکٹر خلیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ ¿ سی ایس اینڈ آئی ٹی ، مانو ہیں۔یہ پروگرام پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن برائے اساتذہ اور درس و تدریس، وزارت فروغ انسانی وسائل کا حصہ ہے۔

Post source : press note