November 17, 2019

بریکنگ نیوز – حیدرآباد میں کچرے کے ڈھیر میں ٹفن باکس دھماکہ

بریکنگ نیوز – حیدرآباد میں کچرے کے ڈھیر میں ٹفن باکس دھماکہ

حیدرآباد-8 نومبر( اردو لیکس) حیدرآباد شہر کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ٹفن باکس سے دھماکہ پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے تفصیلات کے مطابق جلیلا گوڈہ وجیہ نگر کالونی میں کچرے کے ڈھیر سے اٹھائے گئے ٹفن باکس میں اچانک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آواز سے مقامی لوگ گھبرا گئے ہیں۔ اس حادثے میں خاتون کے ساتھ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے 

Post source : Urduleaks