انٹر نیشنل

وزارت خارجہ ہند کے اعلی سطحی وفد کا دورے مدینہ منورہ

ریاض ۔ کے این واصف 

وزارت خارجہ ہند کے ایک وفد نے مکتیش پردیشی سکریٹری (CPV&OIA)کی قیادت نے حج 2024 کے انتظامات کے سلسلہ میں مقدس شہر مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔

 

اس دورے میں ان کے ہمراہ جوائنٹ سکریٹری گلف اسیم مہاجن، سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے حج انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفد کے اراکین مدینہ ایرپورٹ، حجاج کی رہائش گاہون اور انڈین حج مشن کے دفتر گئے۔

 

وفد نے مقدس شہر احاطہ میں موجود جبل احد، مسجد قباء اور وہ مقامات جہاں حجاج کرام و عمرہ زائرین زیارت کے لئے جاتے ہین کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button