June 01, 2020

بریکنگ نیوز۔چیف منسٹر مہاراشٹرا نے دیا استعفیٰ

بریکنگ نیوز۔چیف منسٹر مہاراشٹرا نے دیا استعفیٰ

ممبئی 8 نومبر(اردولیکس)مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کے عہدے سے دیویندر فڈنویس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے آج اپنی کابینہ کے ہمراہ گور نر سے ملاقات کرتے ہوئے مکتوب استعفیٰ پیش کردیا۔ استعفیٰ پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گورنر نے ان کا استعفے قبول کرلیا ہے۔ فڈنویس نے 5 سال تک ساتھ دینے پر تمام سے اظہار تشکر کیا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں شیو سینا اور بی جے پی پی اتحاد نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی تاہم تشکیل حکومت کے معاملے میں دونوں پارٹیوں میں پیداشدہ تنازعہ کے دوران تاحال کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکا۔ سیاسی ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا کے مستعفی ہونے کے بعد ریاست میں صدر راج کے نفاذ کیا جاسکتا ہے‌۔

Post source : Urduleaks news network