جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا نواں سالانہ ایک روزہ عظیم الشان اجلاسِ عام ۔ عامة المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

عادل آباد ۔ مولانا وقاری سید رضوان صاحب اسعدی صدر صفابیت المال شاخ اوٹنور کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا نواں سالانہ عظیم الشان ایک روزہ اجلاس یکم فبروری بروز چہارشنبہ منعقد ہورہا ہے،

اس موقع پر مسلم سیاسی قائدین کے لئے دورِ حاضر میں مسلم قائدین کی ذمہ داریاں، مرغی، بکر اور بیل قریشی حضرات کے لئے شرعی ذبیحہ اور احکام ومسائل ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار مسائل اور وسائل، مدارس ،مساجد اور تنظیموں کے ذمہ داران کے لئے دینی اداروں کا مالیہ نظام اور ملکی قوانین، معلمین مکاتب کے لئے نظام مکاتب اہمیت وضرورت اور طریقہء تعلیم، نیز خواتین کے لئے خاتون خانہ کی ذمہ داریوں کے عناوین سے جزوقتی مجلسیں قائم ہوں گی، جس میں ہماری ریاست تلنگانہ کے مایہ ناز علماء حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب مدظلہ سیکریٹری صفا بیت المال انڈیا، حضرت مولانا فصیح الدین ندوی صاحب مدظلہ جنرل سیکریٹری صفا بیت المال انڈیا، حضرت مفتی عبدالمہیمن اظہر صاحب قاسمی مدظلہ نائب صدر صفا بیت المال انڈیا، اور مفتی سید سلمان صاحب قاسمی مدظلہ استاد دارالعلوم رشیدیہ حیدرآباد کے قیمتی خطابات ہوں گے،

اسی روز بعد نماز مغرب متصلا جامع مسجد اوٹنور میں عظیم الشان جلسہء عام منعقد ہوگا، جس میں ملک کے ممتاز اور موءقر علماء کرام مفکر ملت حضرت مولانا شفیع الدین ندوی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب مدظلہ)

اور غمخوار قوم وملت حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ صدر صفا بیت المال انڈیا کے بعنوان اسوہء رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ملت کا غم اور ہم ، قیمتی بیانات ہوں گے ،

صفا بیت المال شاخ اوٹنور کے ذمہ داران نے عوام وخواص سے پُر خلوص گزارش کی ہیکہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ فرمائیں، حاضرین کے لئے طعام کا بھی نظم کیا جارہا ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button