جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل۔ واردات کا لائیو ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ شہر کے گچی باؤلی علاقہ میں قتل کی سنسنی خیز واردات رونما ہوئی۔ انجیا نگر، گچی باؤلی میں واقع ایک ہوٹل کے مالک سرینواس عمر (54) سال کے سر پر لوہے کی سلاخ سے ایک حملہ آور نے حملہ کردیا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔

 

قتل کا یہ منظر ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ ہوٹل کے ریسپشن ایریا میں دن دہاڑے پیش آیا۔ کرسی پر بیٹھے ہوٹل کے مالک پر باہر سے آنے والے ایک شخص نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی

 

نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت مہیندر کے طور پر کی گئی ہے اور قتل کی وجہ ایک سال قبل پارکنگ کے مسلہ پر ہوا جھگڑا بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button