جنرل نیوز

ریونیو آفیسر نظام آباد میونسپل کارپوریشن ڈی نریندر کا تبادلہ عمل میں لانے ندیم احمد کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی 

نظام آباد:9/ اگست (ای میل) ندیم احمد نائب صدر ہیلپ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے پرجاوانی میں ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو یادداشت حوالے کرتے ہوئے ریونیو آفیسر نظام آباد میونسپل کارپوریشن ڈی نریندر کا تبادلہ عمل میں لانے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ڈی نریندر گذشتہ 15 سال سے ایک ہی مقام یعنی دفتر نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں

 

اس دوران کئی محکمہ جات کے عہدیداروں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے کئی شعبہ جات کے عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا لیکن ڈی نریندر کا تبادلہ کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ ندیم احمد نے کہا کہ ڈی نریندر کے تبادلے کے تین مرتبہ احکامات جاری کئے گئے لیکن انہوں نے ان احکامات کو حاصل کرنے سے انکار کردیا۔

 

ندیم احمد نے پرُ زور مطالبہ کیا کہ ڈی نریندر کا فوری تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے سرکاری کام کاج میں شفافیت کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button