تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں بند منایا گیا

حیدرآباد _ بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف آج حیدرآباد کے گوشہ محل حلقہ اسمبلی میں بند منایا گیا۔ ملعون راجہ سنگھ کے چاہنے والوں اور اس کے حامیوں نے پی ڈی ایکٹ لگانے اور اسے جیل بھیج دینے کے خلاف آج بند میں حصہ لیا۔

 

جس کے پیش نظر گوشہ محل حلقہ کے مہاراج گنج، مختار گنج، کشن گنج، عثمان شاہی، اشوک بازار، گولی گوڑہ، مچھلی منڈی، سلطان بازار، بڑی چوڑی وغیرہ میں تمام تاجروں نے رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بند کرکے بند میں حصہ لیا ۔ بند کی وجہ سے اس علاقے میں تمام اہم چوراہوں اور   سڑکیں ویران ہو چکی تھی  پولیس نے کسی بھی قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے تھے ۔  راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے غیر قانونی اندراج اور انہیں جیل بھیجنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے شری رام یووا سینا کی قیادت میں گوشہ محل حلقہ بند منایا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button