ایجوکیشن

تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل اسکول نارائن پیٹ کے طلباء کا ایس ایس سی میں شاندار مظاہرہ

طلباء کے بہتر مستقبل کے لے اقلیتی اقامتی کالج و اسکول میں داخلہ لینے اولیاء طلباء سے اپیل: خواجہ محبوب خان 

نارائن پیٹ: 30 اپریل (اردو لیکس)جناب خواجہ محبوب خان پرنسپل ٹمریز اسکول بوائز نارائن پیٹ کی اطلاع کے مطابق اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ کے طلباء نے ایس ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پیٹر نے 10/10 نشانات حاصل کئے۔ جبکہ بھانو شنکر نے 10/10 نشانات حاصل کئے ہیں۔ جبکہ محمد محبوب ‘ محمد فراز نے 9/7 نشانات حاصل کئے ہیں اور اسکے علاوہ دیگر طلباء نے بھی شاندار پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے۔

 

اس موقع پر اسکول پرنسپل جناب خواجہ محبوب خان نے بتایا کہ محترمہ عائشہ مسرت خانم کی نگرانی میں اقلیتی اقامتی اسکول و کالج چلائے جارہے ہیں۔ جس سے ہزاروں طلباء کو مفت قیام و طعام کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اولیاء طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ میں داخلہ دلوائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنائیں

 

۔ نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کے ایس ایس سی میں کامیاب طلباء کو نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ایم اے رشید’ آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر خواجہ بہاؤالدین ‘ ویجلنیس آفیسر ٹمریز محبوب نگر ضمیر احمد خان’ اکیڈمک کوڈینٹر ٹمریز محمد سلیم اور کالج پرنسپل و دیگر اسکول اسٹاف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button