این آر آئی

ہندوستان میں اسمبلی انتخابات – گلف این آر آئیز کا تجسس

ووٹ کا حق فراہم کرنے گلف این آر آئیز کی خواہش

ریاض۔ کے این واصف 

خلیجی ممالک میں رہنے والے این آر آئیز گو کہ وہ برس ہابرس سے یہاں رہتے ہیں مگر کبھی اپنے وطن سے بے خبر نہیں ہوتے۔ ملک کی پل پل کی خبر رکھتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں ملک کی ہر ریاست سے تعلق رکھنے والے افراد برسرے کار ہیں اور ملک سے ان تعلق خاطر بڑا گہرا رہتا ہے۔

 

ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں کل ہی اسمبلی انتخابات کا عمل مکمل ہوا۔ اس مرتبہ پوسٹل بیلٹس کے علاوہ معمر اور چلنے پھرنے سے قاصر افراد کو ان کے گھر بیٹھے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرائی گئی۔ خلیجی ممالک میں کوئی 80 لاکھ ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈرز بستے ہیں۔ ان میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ہندو ستان میں پارلیمنٹ یا اپنے ریاست کی اسمبلی انتخابات کے موقع پر وہاں موجود ہوتے ہی۔

 

جبکہ ہر این آر آئی کے دل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ کیونکہ ان کے دل ہمیشہ وطن کے لئے دھڑکتے ہیں وہ وطن کے لمحہ لمحہ سے باخبر رہتے ہیں مگر یہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں گلف این آر آئیز کی خواہش ہے کہ حکومت کی جانب سے یہاں موجود سفارتخانوں کے ذریعہ مقیم ہندوستانیوں کو اپنا ووٹ استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ ملک میں پوسٹل بیلٹ سسٹم موجود ہے لہذا یہاں سے این آر آئیز کو ووٹ دینے کا نظام قائم کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔

 

حکومت ہند این آر آئیز کے حق رائے دہی کی تجویر پر غور کرے تو این آر آئیز کو اپنا دستوری حق حاصل ہوگا, انتخابات میں حصہ لینے والوں کو فائدہ ہوگا اور ہمارے سیاسی ڈھانچے میں این آر آیز کی اہمیت بڑھے گی، اگر یہ یہاں رہتے ہوئے ووٹر ہوگئے تو ان کے مسائل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button