اسپشل اسٹوری

ایک دن میں 31 انڈے دینے والی مرغی

نئی دہلی: عام طورپرمرغیاں روزانہ ایک انڈا دیتی ہیں لیکن آپ کو جان کرحیرت ہوگی کہ ریاست اترکھنڈ کے الموڑہ ضلع بھکیاسین کے گاؤں باسوٹ میں ایک مرغی نے 31 انڈے دئیے۔ خاص بات یہ ہے کہ مرغی کو کسی قسم کی بیماری نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ مقامی شخص گریش چندر بودھانی ٹورس اینڈ ٹراویلس میں کا کام کرتے ہیں۔ ان کے بچوں کو مرغیاں پالنے کا شوق تھا اورانھوں نے مرغیاں خریدی تھیں۔ کل انھوں نے دیکھا کہ ایک دن میں ان کی مرغی ایک ساتھ دو دو انڈے دے رہی تھی۔ اس طرح رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے ڈالے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مرغی مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button