جرائم و حادثات

شوہرنے گلا کاٹ کربیوی کا قتل کردیا۔ حیدرآباد کے پرانا شہرمیں دل دہلا دینے والی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں شوہرکی جانب سے گلا کاٹ کربیوی کا قتل کردینے کی دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق ابرارنامی شخص نے اپنی بیوی مہرالنیسا کا تاڑلہ کنٹہ علاقہ میں خنجرسے حملہ کرکے قتل کردیا۔ شوہرنے اپنی بیوی کے جسم پرمتعدد وارکئے اورگلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ قاتل اپنی بیوی سے مسلسل جھگڑے کیا کرتا تھا اورآج بھی جھگڑے کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button