تلنگانہ

تلنگانہ میں چار گھنٹوں میں تقریبا 21 فیصد پولنگ _ سب سے زیادہ عادل آباد ضلع میں اور سب سے کم حیدرآباد میں

حیدرآباد _ 30 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ کئی جگہوں پر ای وی ایم مشین میں خرابی کی وجہ سے پولنگ میں تاخیر ہوئی۔ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہی ہے۔ پولنگ سٹیشنوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں۔ کئی مقامات پر مشہور شخصیات نے ووٹ ڈالے۔ اس دوران انتخابی عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست بھر میں چار گھنٹوں تک مجموعی طور پر 20 اعشاریہ 64 فیصد پولنگ درج ہوئی۔  صبح 9 بجے تک 8.52 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔جبکہ 11 بجے تک پولنگ کا تناسب 20 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ ہوا۔ گذشتہ چار گھنٹوں میں س سے زیادہ پولنگ 30 اعشاریہ 65 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 12 اعشاریہ 39 فیصد پولنگ درج ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button