انٹر نیشنل

حج وعمرہ، بزنس، سیاحت اور ورک ویزے کے لیے یونیفائیڈ نیشنل پورٹل

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب ویزا کی اجرائی مین مسلسل سہولتیں پیدا کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔سعودی وزیر خارجہ کے معاون برائے ایگزیٹو امور عبد الہادی المنصوری نے منگل کو ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوسرے ایڈیشن کے دوران یونیفائیڈ نیشنل ویزا پورٹل ( کے ایس اے ویزا) کا آغاز کیا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پورٹل 30 سے زیادہ وزارتوں، حکام اور نجی شعبے کو منسلک کرتا ہے تاکہ سعودی عرب کے قومی مقاصد کےحصول کےلیے ویزا درخواست کےعمل کو آسان بنایا جاسکے۔اس پورٹل پر حج، و عمرہ ویزا، بزنش وزٹ ویزا، سیاحتی ویزا اور ورک ویزا شامل ہیں۔عبد الہادی المنصوری کا کہنا ہے سعودی ویزا پورٹل سعودی عرب میں کسی بھی غرض سے آنے والوں کو منفرد تجربہ حاصل ہوگا۔

 

پورٹل پر تمام ویزوں کی تفصیلات، مطلوبہ کاغذات اور خواہشمند کا پروفائل ترتیب دیا جائے گا۔پورٹل جدید نظام کے تحت کام کرے گا جس میں درج کی جانے والی معلومات کی صحت کا جائزہ خود کار طریقے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button