جنرل نیوز

اوٹکور میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی خصوصی مہم

اوٹکور : 27 اگست (اردو لیکس) اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے خصوصی ووٹر رجسٹریشن پروگرام کا اتوار کو اوٹکور کے نائب تحصیلدار این تروپتیہ نے معائنہ کیا۔ انہوں نے اوٹکور منڈل مرکز میں قائم ووٹر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور بی ایل او کو کئی تجاویز دیں۔ اس موقع پر ڈی ٹی تحصیلدار تروپتیا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے خصوصی ووٹر رجسٹریشن پروگرام کا فائدہ اٹھارہ سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوان خواتین اور مردوں ووٹر فہرست میں اپنے اپنے نام شامل کر لینا چاہئے۔ بی ایل او دیہاتوں میں لازمی ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو کامیاب بنانا چاھۓ ۔ اس پروگرام میں سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی، تحصیلدار آفس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شمیم سلطانہ پنچایت سکریٹری سملاتھا، اور متعلقہ دیہات کے بی ایل اوز نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button