جنرل نیوز

جگتیال ضلع کے عازمین حج کے لئے یکم مئی کو پہلا تربیتی کیمپ

جگتیال _ 27 اپریل ( پریس  نوٹ ) حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی اطلاع کے مطابق تمام عازمین حج 2023 ضلع جگتیال (کورٹلہ مٹ پلی دھرمپوری رائیکل ) کے لئے خوشخبری ہے ان شاءاللہ یکم مئی بروز پیر صبح دس بجے سے نماز عصر تک بمقام مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈہ نزد جامع مسجد جگتیال  حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے  تربیتی کیمپ کی صدارت حضرت مولانا سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال کریں گے ۔اور پروجیکٹر کے ذریعہ تفصیل سے مناسک حج وعمرہ بیان کئے جائیں گے تمام عازمینِ حج 2023 حج کمیٹی سے جانے والے ہوں پرائیوٹ ٹور سے سب عازمین سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔

منجانب! *خادمین حج سوسائٹی ضلع جگتیال*

برائے رابطہ 9908822783 7780161898

9866596946

 

متعلقہ خبریں

Back to top button