تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں انوکھی بلی سے عوام حیرت زدہ

حیدرآباد _ 23 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر کے کشن باغ علاقہ میں ایک بلند عمارت پر چڑھتی ہوئی ایک انوکھی اورنادر بلی نظرآئی۔اس بلی کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جو اس کو دیکھنے کے بعد حیرت زدہ رہ گئے

 

۔مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع قریب میں ہی واقع زوپارک کے حکام کو دی جس کے بعد زو کے عہدیداروں نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد اس جانور کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔اور پولیس کے تعاون سے اس بلی کو زو  پارک منتقل کردیا گیا۔ اس بلی کے تعلق سے ہجوم میں تجسس دیکھاگیا۔کئی افراد نے اس بلی کو عمارت پر چڑھتا ہوا دیکھ کر اس منظر کو اپنے سل فون کے کیمروں کے ذریعہ قید کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button