تلنگانہ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے کمپیوٹرس ہیک کرلئے گئے _ آج اتوار اور 15 اور 16 مارچ کے امتحانات ملتوی

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے کمپیوٹر ہیک ہو گئے ہیں۔ کمیشن کو پتہ چلا ہے کہ ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اوورسر  کی جائیدادوں کے تقررات کے لئے منعقد شدنی امتحان سے متعلق پرچہ  سوالات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہفتہ کو اعلان کیا گیا کہ اس ماہ کی 12 تاریخ (اتوار) کو ہونے والا تحریری امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

ٹی ایس پی ایس سی سکریٹری انیتا رام چندرن نے کہا کہ امتحان ملتوی ہونے کی اطلاع امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دی گئی ہے۔ اسی طرح ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن  کا تحریری امتحان اس ماہ کی 15 اور 16 تاریخ کو منعقد ہونے والا تھا کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جائیدادوں کے لیے تحریری امتحان کی تواریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

۔ امتحان سے ایک دن پہلے (ہفتہ) کو افسران کو پتہ چلا کہ ٹی ایس پی ایس سی کمپیوٹرز سے معلومات ہیک کی گئی ہیں۔ کمیشن نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں ٹاؤن پلاننگ اور ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کی جائیدادوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ امتحان سے متعلق سافٹ کاپی کی معلومات کمپیوٹر سے ہیک کر لی گئی ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button