جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع میں اگست کے اختتام تک پولیس ایکٹ نافذ :ایس پی شری این وینکٹیشورلو۔

نارائن پیٹ : 02 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ ایس پی شری این وینکٹیشورلو نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ضلع میں امن و سلامتی کے پیش نظر جاریہ ماہ کے اختتام تک ضلع بھر میں 30,30 (a) پولیس ایکٹ 1861 نافذ رہے گا۔ اس کے مطابق ضلع کے عوام پولیس حکام کی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے دھرنے، راستہ روکو، احتجاج، ریلیاں، اور جلسے نہ کریں۔ اس کے علاوہ امن وامان کو بگاڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں سے بچنے کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے ضلع کے عوام، عوامی نمائندوں اور مختلف تنظیموں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button