جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں بھائی نے بھائی کا قتل کردیا۔ یہ واردات جگت گیری گٹہ علاقہ میں پیش آئی۔ 46 سالہ ڈیویڈ پیشہ سے واٹرٹینکربتایا گیا ہے جبکہ اس کا بھائی 42 سالہ جوناہ عرف یوناہ آٹو چلایا کرتا تھا۔ وہ دونوں دین بندھو کالونی جگت گیری گٹہ میں رہا کرتے تھے۔ پولیس کے بموجب ان کے درمیان جائیداد اورماں باپ کی دیکھ بھال کے مسئلہ پرجھگڑا تھا۔ اسی مسئلہ ان کے درمیان جھگڑا ہوا، ڈیویڈ نے پتھرسے حملہ کیا جس کی وجہہ سے یوناہ زخمی ہوگیا تھا اوراس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ڈیویڈ کو حراست میں لےکر پوچھ تاچھ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button